Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ریلوے کی زمینوں کی فروخت پرپابندی

شائع 05 اکتوبر 2018 08:48am

 

law

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ریلوے کی زمین ہاؤسنگ سوسائٹیزکودینے کا معاملے پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریلوے کی زمینوں کی فروخت پرپابندی عائد کردی

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ  ریلوے کی زمین ریاست کی زمین ہے،فروحت نہیں کی جا سکتی۔

جس کے بعد سپریم کورٹ نے ریلوے حکام سے زمینوں کی فروخت سے متعلق جواب طلب کرلیا

وکیل درخواست گزا نے موقف اپنایا کہ ریلوے نے زمین ہاؤسنگ سوسائٹیزکوفراہم کیں

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی