Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

دور جدید میں سنت طریقہ علاج حجامہ

شائع 05 اکتوبر 2018 06:18am

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

دور جدید میں سنت طریقہ علاج حجامہ ملک بھر کے ساتھ پشاور میں بھی مقبول ہو رہا ہے یہ نا صرف شہریوں کے لئے شفا کا باعث بن رہا ہے بلکہ یہ قدیم طریقہ علاج دن بدن فروغ بھی پارہا ہے۔

نہ کوئی آپریشن اور نہ ہی کوئی سرجری۔ جی ہاں اب علاج سنت رسول ﷺ کے طریقے سے ۔شہری قمر درد، جوڑوں کا درد ، بے خوابی سمیت دیگر بیماریوں کیلئے ڈاکٹرسے رجوع کرنے کی بجائے حجامہ سنٹر کا رخ کررہے ہیں جس سے شہریوں کی بیماریاں فلفور دور ہوجاتی ہیں ۔ اور تو اور اس علاج پر خرچ بھی کم آتا ہے

 دور قدیم میں جونکوں کے زریعے یہ علاج کیا جاتا تھا تاہم اب جونکوں کی جگہ کپ نے لے لی ہے ، کپ کو جسم پررکھا جاتا ہے جس سے جسم میں موجود گندا خون ایک جگہ اکٹھا ہوجاتا ہے جسکے بعد اس پر معمولی کٹ لگا کر خون نکال دیا جاتا ہے

 دنیا کی معروف شخصیات حجامہ کروانے کو ترجیح دے رہی ہیں یہی وجہ ہے کے حجامہ دنیا میں مقبول ہورہا ہے

  حجامہ نا صرف جسم کی بیماریاں دور کرنے کیلئے موثر ہے بلکہ اس سے اسلام کا مثبت چہرہ بھی دنیا کے سامنے آرہا ہے یہی وجہ ہے کہ شہری حجامہ کروانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔۔۔