Aaj News

پیر, نومبر 11, 2024  
08 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹانگوں سے معذور ٹیچر عزم و ہمت کی مثال

اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2018 10:20am

wheel

ٹانگوں سے معذور حافظ آباد کے اسکول ٹیچر نے اپنی معذوری کو کسی پر بوجھ نہیں بننے دیا،اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد محمد جاوید نے ٹیچنگ کا شعبہ اپنا کر محنت اور قابلیت کا عملی ثبوت پیش کیا۔

دنیا بھر میں آج اساتذہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سلام ٹیچر ڈے منایاجا رہا ہے۔

آج کے دن حافظ آباد کا معذور سکول ٹیچر معاشرے کے لئے ایک مثال بن گے۔ محمد جاوید نے میٹرک سے ایم اے تک کے امتحان اعلیٰ نمبروں سے پاس کرکے ٹیچنگ کا شعبہ اختیار کیا۔

محمد جاوید کا کہنا تھا کہ انہیں شروع دن سے ہی پڑھنے لکھنے کا شوق تھا اپنی معذوری کو کسی پر بوجھ نہیں بننے دیا۔

بچوں کا کہنا ہے کہ سر جاوید انہیں بہت اچھا پڑھاتے اور ان سے پیار کرتے ہیں۔

سکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ محمد جاوید کی کلاس کا رزلٹ ہمیشہ اچھا آتا ہے۔

اپنی قابلیت اور خدادا صلاحیتوں سے محمد جاوید نے ثابت کیا کہ معذوری چاہے جیسی بھی ہو انسان اگر محنت کرے تو کامیاب ضرور ہوتا ہے۔