Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بینظیرقتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف متعلق کیس

شائع 05 اکتوبر 2018 05:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بینظیرقتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف متعلق کیس

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کریں گے،
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوسپریم کورٹ میں موجود ہیں بیوہ رشیدہ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش۔
پولیس کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل کا نے عدالت کو بتایا کہ رشیدہ بی بی انتقال کر چکی ہیں اور درخواستگزارکے انتقال سےدرخواستیں غیرموثرہوچکی ہے
بیوہ کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیوہ کے لواحقین نے درخواست دائرکررکھی ہے، گزشتہ سماعت پر رشیدہ بی بی کی بیٹی فریق بن گئی تھی
عدالت نے پولیس افسران کی درخواست غیر موثر قرار دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالت کی درخواستگزار کے وکیل کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کیں۔
لطیف کھوسہ کا دلائل پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس افسران قتل کی سازش میں ملوث تھے جس پر جسٹس آصف سعید نے ان سے کہا کہ افسران کے ملوث ہونے کے کیا شواہد ہیں
لطیف کھوسہ نے کہا کہ پولیس افسران نے قتل کے شواہد ضائع کیے، اسکاٹ لینڈیارڈاوراقوام متحدہ کی ٹیم بھی تحقیقات کرچکی ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ فیصلے کے خلاف اپیلیں ہائی کورٹ میں زیر التوا ہیں، انسداد دہشتگردی عدالت کی سزا کیخلاف ضمانت نہیں ہو سکتی اور نہ ہی ہائیکورٹ کے آئینی اختیارات پرقدغن لگائی جا سکتی ہے