Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

طبی عملے کی مبینہ غفلت، بچے کی جان چلی گئی

شائع 30 ستمبر 2018 02:49pm

child

بورے والا تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں طبی عملے نے مبینہ طورپر غفلت برتی اور ایک بچے کی جان چلی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق بورے والا کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں محنت کش عمران حسرت و یاس کی تصویر بنا ہے۔

اپنے جگر گوشے کو زندہ سلامت علاج کے لیے یہاں لایا تھا لیکن اب لاش لے کر گھر جارہا ہے۔

 بے حس ڈاکٹروں نے لاپرواہی کی بروقت اور مناسب طبی امداد نہ دی، بچے کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا انتہائی نگہداشت میں رکھنے کے بجائے اسے وارڈ منتقل کردیا گیا۔ 

غم کی تصویر بنے محنت  کش کو اسپتال انتظامیہ نے ڈیتھ سرٹفکیٹ دے کر کہا اب گھر چلے جاؤ یہاں رونے دھونے سےکوئی فائدہ نہیں۔