Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کی تیاری کرلی گئی

اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2018 11:49am

bhikaria

کراچی میں بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔ اینٹی وائلینٹ کرائم سیل نے گداگروں کی جانچ پڑتال کا کام شروع کردیا۔

کراچی میں اینٹی وائلینٹ کرائم سیل جانچ پڑتال کرے گا کہ بھکاری مافیا کہاں سے آتے ہیں؟کہاں جاتے ہیں؟پیسے کس کودیتے ہیں؟َ

اے وی سی سی حکام کے مطابق گداگروں کی جانچ پڑتال کیلئے شہر بھر میں سروے شروع کردیا گیا ہے۔

گھروں سے بھاگنے والے اور لاپتا بچوں کو بھی اِن گداگروں میں تلاش کیا جائےگا۔

ضلعی سطح پر سروے کے دوران ڈی این اے کیلئے ڈیٹا اکٹھا کرکے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔