Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاریخی قبرستان مکلی میں قبضہ مافیا کا راج

شائع 27 ستمبر 2018 03:06pm

makli

تاریخی قبرستان مکلی میں قبضہ مافیا کا راج، قبروں اور عمارتوں میں شدید نقصان پہنچا، پولیس نے قبروں کو نقصان پہنچانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مکلی میں قبضہ مافیا سرگرم، ایشیاکے سب سے بڑے تاریخی قبرستان میں ملزم نے قبرستان کے اندر موجود تاریخی عمارات اور قبروں کو توڑدیا اور شدید نقصان پہنچایا۔

تاریخی قبرستان پر توڑ پھوڑ کرنے والے شخص کی اطلاع چوکیداروں نےدی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مکلی قبرستان کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ تاریخی اثاثہ زبوں ھالی کا شکار ہے۔