Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہاز کے عملے کی غفلت، مسافروں کی آنکھوں سے خون جاری

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2018 02:49pm

mas

بھارت میں ہوائی جہاز عملے کی غفلت کے سبب مسافروں کے آنکھوں اور ناک سے خون جاری ہوگیا۔ مسافروں کے ساتھ یہ مسئلہ کیبن پریشر آن نہ کیے جانے پر پیش آیا۔

بوئینگ 737 ایئر کرافٹ وائرل ہونے والی ویڈیو میں مسافروں کو آکسیجن ماسک پہنے دیکھا گیا۔

کیبن پریشر کم ہوجانے سے 30سے زائد مسافروں کی ناک اور آنکھوں سے خون جاری ہوا جبکہ دیگر نے مائیگرین کی شکایت کی۔

غفلت کے نتیجے میں جہاز کو آُڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی واپس ممبئی ایئر پورٹ پر اتار لیاگیا۔

بھارتی ایئر لائن کے مطابق فلائٹ 9ڈبلیو697صبح 6.15پر حفاظت کے ساتھ لینڈ ہوا۔

جہاز اترنے کے بعد مسافروں طبی امداد دی گئی اور پھنسے ہوئے مسافروں کیلئے متبادل فلائٹ کا بندوبست کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق کچھ لوگ جو اسپتال میں داخل تھے انہیں چھوڑ دیا گیا۔

ویڈیو ملاحظہ ہو

Unilad بشکریہ