Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

دوسروالاانتہائی نایاب زہریلا سانپ دریافت

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2018 11:22am

do-sar

عموماً لوگوں میں سانپ کا بہت ڈر پایا جاتا ہے کیونکہ یہ بات ہر کوئی نہیں جان سکتا کہ کونسا سانپ زہریلا ہے اور کونسا بغیر زہر کا ہے۔

سانپ کی کئی اقسام پہلے ہی موجود ہیں جو انتہائی مہلک ہیں لیکن حال ہی میں دوسر والا ایک ایسا نایاب سانپ ملا ہے جو آپ کو اس جانور کے خوف میں مزید مبتلا کردے گا۔

شمالی ورجینیا میں ایک خاتون نے اپنے گھر کے باہر ایک دوسر والا سانپ کا بچہ پایا جس کی شناخت ایسٹرن کاپر ہیڈ کے طور پر ہوئی۔

خاتون نے ورجینیا وائلڈ لائف مینجمنٹ اینڈ کنٹرول سے رابطہ کیا۔جنہوں نے سانپ کی تصویر اپنے فیس بک پیج پر ڈالی۔

سانپ کا مطالعہ کرنے کیلئے بیتاب ادارہ خاتون کے گھر سے سانپ کو لےگیا۔

وائلڈ لائف سینٹر میں زہریلے سانپوں کے ماہر ڈاکٹر ارنسٹو نے سانپ کی جانچ کی۔

ایک اور ماہر جے ڈی کلوپفر نے امریکی جریدے کو بتایا کہ دو سر والے سانپ عموماً زیادہ نہیں جیتے ہیں کیونکہ ان میں رُونما ہوتی تبدیلیاں ماحول میں ان کی بقا کو مشکل بناتی ہیں۔ اِن کے  دوسراِن سے دو علیحدہ چیزیں کرنا چاہتے ہیں۔

کلوپفر نے ملنے والے ایسٹرن کوپرہیڈ کے متعلق بتایا کہ سانپ عمر تقریباً دو ہفتے کی تھی اور وہ چھ انچ لمبا تھا۔

کوپر ہیڈ 18سے 36انچ تک لمبا ہوسکتا ہے اور بہت زہریلا ہوتا ہے۔

Unilad بشکریہ