Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اتنے آسان طریقے کہ ہر کوئی کرنا چاہے گھر کی صفائی

شائع 13 فروری 2016 10:34am

feautre

اگر آپ گھر کی صفائی کے دوران اکتاہٹ محسوس کرتے ہیں تو ان آزمودہ تراکیب کو اذہن نشین کر لیں تو آپ کو یقینا مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔ آج ہم آپ کو چند ایسی ٹپس بتا رہے ہیں، جس کے ذریعے آپ گھر کو چند ہی منٹ میں چمکا سکتے ہیں۔ان طریقوں سے آپ چند منٹوں میں گھر کو بے حد صاف ستھرا کر سکتے ہیں۔

وہ طریقے کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں اس آرٹیکل میں۔۔۔

٭ اسٹیل کی بنی چیزیں 

663805-650-1455027560-12

اسٹیل کی بنی چیزیں جیسے نل پر جمے زنگ اور چکناہٹ کے نشانات غائب کرنے کا بے حد آسان حل ہے کہ اسے ویکس پیپر سے صاف کر دیا جائے ۔ آپ حیران رہ جائیں گے کہ کچھ ہی دیر میں وہ جگہ ایک دم چمکنے لگے گی۔

٭ پرانے موزوں کو بنائیں پونچھا 

663605-650-1455027560-DSCF5999

آپ نے اکثر یہ دیکھا ہو گا کہ آپ کے گھر کا پونچھا بعض اوقات زیادہ استعمال کی وجہ سے صحیح طرح صفائی نہیں کر پاتا، اس کے لئے آ پ گھر میں پڑے پرانے گرم موزوں کا استعمال کر سکتے ہیں اور آپ کوبار بار بازار جا کے نیا ریفل خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

٭ بیکنگ ڈش کی صفائی 

662955-650-1455027560-20150608122753

بیکنگ ڈش کی صفائی کرتے اکثر لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے، لیکن بیکنگ ڈش کی صفائی انتہائی آسان ہے۔ سب سے پہلے بیکنگ ڈش میں نمک ڈال کے اس کو کسی تولیے سے صاف کرلیں ۔ اس سے بیکنگ ڈش میں لگی تمام ڈوہ وغیرہ نکل آئے گی۔

٭ چولھے کو نئی زندگی بخشیں 

663355-650-1455027560-IMG_09851

اپنے چولھے کو پھر سے نیا اور چمکدار بنانے کے لیے ایک کپڑے میں زیتون کا تیل لیں اور چولھے کو اچھی طرح صاف کرلیں، اب دوسرے کپڑا لے کے چولھے کو ایک بار پھر سے صاف کرلیں۔ اس سے آپ کا چولھا ایک دم نیا اور صاف ہو جائے گا۔

٭ صوفوں پر لگے نشان 

662755-650-1455027560-222

اکثر اوقات صوفوں پر جوس اور دیگر کھانے کی اشیاءگر جاتی ہیں ، جس کے باعث ان اشیاءکے نشانات صوفوں پر پڑ جاتے ہیں۔اس کا ایک آسان ترین حل ہے کہ ایک کھانے کے چمچ کھانے کے سوڈے میں سرکہ ڈالیں، اب اس میں گرم پانی شامل کریںاور تھوڑا سا ڈیٹرجٹن بھی شامل کریں ۔ اب اس مکسچر کو صوفوں کے داغوں پر لگائیں اور صاف کرلیں۔

٭ جھلسے فرائنگ پین کو کلین کریں 

663105-650-1455027560-15

فرائنگ پین میں پانی ڈالیں، اب اس میں ایک کپ سرکہ ڈالیں۔ اب اس مکسچر کو ابال لیں، جب ابل جائے تواس کو چھولھے سے اتار کے اس میں کھانے کا سوڈا مکس کردیں۔جب اس میں جھاگ بننا بند ہوجائیںتو اس پانی کو پھنیک دیں۔ اب اسفنج سے باقیہ چکنائی کو صاف کرلیں۔ اس سے آپ کا پورا کا پورا فرائنگ پین نیا بن جائے گا۔

٭ گلاسوں کو چمکدار بنائیں 

663005-650-1455027560-20150608122721

گلاسوں کو صاف اور چمکدار بنانے کے لیے گلاس میں سرکہ اور نمک لگائیں اور اس کے بعد گلاس کو دھو لیں۔اس سے آپ کے گلاس نئے ناویلے بن جائیں گے۔

٭ کافی میکر کی صفائی 

663205-650-1455027560-20141108183157

کافی میکر کی صفائی کے لیے اس میں برابر کا پانی اور سرکہ ڈالیں،اب دونوں چیزیں کو مکس کرلیں،اس کے بعد میکر کو دھو لیں۔

٭استری کو نیا بنائیں 

iii

استری کو صاف کرنے کے لیے سب سے پہلے ایک پیپر شیٹ لے لیں اس پر تھوڑا سا نمک چھڑک دیں۔ اب استری کو گرم کرکے اس پر رکھ دیں۔ اس سے استری پر لگی کالک صاف ہو جائے گی۔