Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ سبزیاں ایک بار خریدلائیں، پھر خود انکو گھر میں اگائیں

شائع 13 فروری 2016 07:46am

feature

اپنے گھر میں سبزیاں اگانے کا شوق ہر کسی میں پایا جاتا ہے، اب چاہے وہ خواتین ہوں یا پھر مرد ہوں۔ کئی مرد حضرات بھی گارڈننگ کے شوقین ہوتے ہیںاور ہونا بھی چاہیئے کیونکہ گھر میں اگی ہوئی سبزی کھانے کا مزہ ہی اور ہے۔

یقینا گھر میں سبزی لگانے میں اور پھر اس کے پیدوار میں وقت درکار ہوتا ہے ، لیکن گھر میں جو سبزی اُگائی جاتی ہے اس کے کئی فائدے بھی ہیں۔ ایک تو اس سے آپ کے پیسے بچیں گے دوسرا آ پ کو اس کے لیے کسی فارم کی بھی ضرورت نہیں پڑتی آپ سبزیوں کو گھر کے اندر بھی لگا سکتے ہیں۔

کو ن سی سبزیاں ہیں جن کو گھر میں لگایا جا سکتا ہے، آیئے جانتے ہیں۔۔۔

٭ گاجر: آئندہ سے جب بھی گاجر خرید کے لائیں تو اس کا اوپری حصہ ہرگیز کوڑے میں نہیں پھینکیں۔ کیونکہ کے گاجر کے اوپری حصے پر لگے پتوں کو دوبارہ اُ گایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو ایک ڈش میںگاجر کا اوپری حصے رکھنے ہیں اور اس میں پانی ڈال دینا ہے اور اب اس ڈش کو ایک کمرے میں رکھ دیں جہاںکوئی کھڑکی موجود ہو۔

ان پتوں کو سلاد کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، یہ پتے تھوڑے کڑوے ہوتے ہیں لیکن اگر اس میں ادرک اور سرکہ شامل کرکے کھایا جائے تو اس کا ذائقہ بہتر ہوجاتا ہے۔

٭اجوائن: اجوائن کے پودے کو بھی گھر میں لگایا جا سکتا ہے۔اس کے لیے آپ کو اجوائن کے پتوں کا نچلہ حصہ درکار ہوتا ہے۔آپ اجوائن کا نچلہ حصہ لیں اور اس کو ایک پیالے ڈال کے سورج میں رکھ دیں۔

کچھ دنوں میں جب پتے تھوڑے موٹے ہو جائیں تو اس کو کھاد میں ڈال کے رکھ دیں۔

٭ لہسن: لہسن کو بھی اس کے ایک جاوے سے اُگایا جا سکتا ہے۔ایک پیالے میں کھاد لیں اور اس میں لہسن کے جوے ڈال دیں۔ کچھ دنوں میں لہسن اُگنا شروع ہوجائے گا۔