Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں بارش سےنظام زندگی درہم برہم

اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2018 05:20pm

lahore

لاہور: پنجاب کے کئی شہروں میں بارش نے گرمی کا زور توڑدیا۔ لاہور میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

وہاڑی، شیخوپورہ، فیصل آباد میں بھی بارش ہوئی۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش نے موسم بدل دیا۔

ملک کے کئی شہروں میں ابرکرم کھل کر برسا۔ لاہور میں بارش سے نظام زندگی مفلوج۔

لاہورمیں گھنٹے بھرکی بارش سےشہرکا نقشہ بدل گیا۔نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔

بارش سے لاہورکے کئی علاقوں میں بجلی غائب اورٹیلی فون لائنیں خاموش ہوگئیں۔ انتیس پروازیں بھی متاثرہوئیں۔

وہاڑی، شیخوپورہ، فیصل آباد میں بھی تیزبارش ریکارڈ کی گئی۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی لاہور کشمیراورملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔