بچوں کو لالی پاپ اور دیگر اشیاء نہ کھانے دینے کا مشورہ
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ بچوں کو رنگ دارجیلی لالی پاپ اور ایسی دیگر درآمد شدہ اشیا کھلانے سے گریز کریں جن میں ای ون ٹوئنٹی فوڈ کلر استعمال کیا گیا ہو۔
وہ آج نیوز سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے برانڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، والدین بھی بچوں کو ایسی چیزیں مت کھانے دیں،
انہوں نے مزید کہا کہ اشیا میں مضر صحت ای ون ٹوئنٹی فوڈ کلر کا استعمال ہوا ہے۔
فوڈ اتھارٹی نے اس طرز پر مصنوعات بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا اورکہا کہ والدین بچوں کوایسی چیزیں مت کھانے دیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.