Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بچوں کو لالی پاپ اور دیگر اشیاء نہ کھانے دینے کا مشورہ

شائع 07 ستمبر 2018 01:48pm

lolly

ڈی جی فوڈ اتھارٹی  کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ بچوں کو رنگ دارجیلی لالی پاپ اور ایسی دیگر درآمد شدہ اشیا کھلانے سے گریز کریں جن میں ای ون ٹوئنٹی فوڈ کلر استعمال کیا گیا ہو۔

وہ آج نیوز سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے برانڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، والدین بھی بچوں کو ایسی چیزیں مت کھانے دیں،
انہوں نے مزید کہا کہ اشیا میں مضر صحت ای ون ٹوئنٹی فوڈ کلر کا استعمال ہوا ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے اس طرز پر مصنوعات بیچنے والوں کیخلاف کارروائی  کا اعلان کیا اورکہا کہ والدین بچوں کوایسی چیزیں مت کھانے دیں۔