Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹوتھ پیسٹ کے 10 حیران کن استعمال

شائع 30 اگست 2018 11:04am

12

عموماً ٹوتھ پیسٹ کو گھروں میں دانت کی صفائی کے لئے روزانہ استعمال کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کے کچھ استعمال ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

آج ہم آپ کو ٹوتھ پیسٹ کے دس ایسے حیران کن اور فائدہ مند استعمال کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کے بارے میں جان کر آپ حیرت میں مبتلا ہوجائیں گے، ذیل میں ملاحظہ کریں۔

٭ نیل پالش

نیل پالش اتارنے کے لئے پالش ریموور لگایا جاتا ہے لیکن اگر آپ کے پاس یہ ریموور نہ ہو تو ٹوتھ پیسٹ لگانے سے نیل پالش اتاری جاسکتی ہے۔اس کا کوئی نقصان بھی نہیں ہے۔

٭ گاڑی پر نشانات

اگر آپ کی گاڑی پر ضدی نشانات لگ جائیں اور دھونے پر بھی صاف نہ ہوں تو تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ کپڑے پر لگا کر رگڑنے سے نشانات جاتے رہیں گے اور گاڑی بھی چمک جائے گی۔

٭ تھرموس کی ناگوار بو

اکثر پانی کے تھرموس میں ناگوار سی بو آنے لگتی ہے تو اگر آپ اس میں تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ ڈال کر پانی ڈالیں اور اسے تھوڑا سا ہلائیں تو یہ بو جاتی رہے گی۔

٭ گندے ہاتھ

اگرہاتھوں پر گرد اور کائی لگ جائے تو انہیں ٹوتھ پیسٹ سے دھونے سے وہ صاف ہوجائیں گے۔

٭ قالین پر نشان

اگر کارپٹ پر کسی چیز کا نشان لگ جائے تو اس پر ٹوتھ پیسٹ لگاکر تھوڑی دیر بعد کسی کپڑے سے رگڑیں اور صاف کرلیں نشانات غائب ہوجائیں گے۔

٭ فون کی صفائی

اکثر اسمارٹ فونز کی اسکرین پر نشانات لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ برا لگنے لگتا ہے، تاہم ٹوتھ پیسٹ کے ذریعے اسے بھی چمکایا جاسکتا ہے۔

٭ جوتوں کی بدبو

اگرآپ کے جوتوں سے بدبو آتی ہے تو ٹوتھ پیسٹ سے انہیں اندر اور باہر سے صاف کرنے سے بو ختم ہوگی اورساتھ ہی وہ چمک جائیں گے۔

٭ استری کی صفائی

اگر استری خراب ہوجائے اور کپڑوں پرنشان چھوڑنے لگے تو احتیاط سے اسے ٹوتھ پیسٹ سے صاف کریں اور ان بدنما نشانات سے چھٹکارا پائیں۔

٭ مچھر کے کاٹنے سے

مچھر ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں، اور ان کے کاٹنے سے جلن اور چبھن ہوتی ہے ایسے میں ٹوتھ پیسٹ لگانے سے آرام آتا ہے۔

٭ سلور کی اشیاء کے لئے

اکثر برتنوں کی رونق وقت کے ساتھ ساتھ ماند پڑ جاتی ہے تو اگر آپ اپنے برتنوں کو ٹوتھ پیسٹ سے صاف کریں گے تو وہ چمک کر نئے جیسے ہوجائیں گے۔