Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خالد لطیف نے گستاخِ رسول ﷺ گیرٹ وائلڈرز کے سر کی قیمت لگادی

اپ ڈیٹ 30 اگست 2018 05:00am

Untitled-1

کراچی: حال ہی میں گیرٹ ولڈرز نامی شخص کی جانب سے ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کروانے کا اعلان کیا گیا ۔ ڈچ حکومت نے بھی یہ اعلان کیا کہ گستاخانہ خاکوں کے اس مقابلے میں بذریعہ ای میل بھیجے جانے والے خاکے بھی شامل کئے جائیں گے۔ جس کے رد عمل میں تمام امت مسلمہ میں انتہائی غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

چھوٹا، بڑا، مرد عورت، بزرگ، بچے، نوجوان، ہر خاص و عام نے نہ صرف اس بات کی مذمت کی ہے بلکہ اسے دل سے انتہائی کریہہ عمل جانا ہے، سوائے ان نام نہاد لبرلز کے جنہوں نے ہمارے پیارے نبی ﷺ  کی شان میں گستاخی کو 'آزادی اظہارِ رائے' کا نام دے دیا ہے۔

نبی کریم ﷺ  حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ اگر تم ظلم ہوتا دیکھو تو اسے ہاتھ سے روکو، اگر ہاتھ سے روکنے کی سکت نہیں تو زبان سے روکو، اگر وہ بھی نہیں کرسکتے تو دل سے اسے بُرا جانو۔

کبھی کسی بد بخت نے اگر حضور کی شان میں گستاخی کی تو خود رب تبارک و تعالیٰ نے قرآن مجید میں آیت مبارکہ نازل فرماکر حضور کی جانب سے خود جواب دیا۔

 ماشاء اللہ قرآن میں بہت سی آیتیں اس پر شاہد ہیں، حضور کا دشمن ولید بن مغیرہ نے آپ ﷺ کو مجنوں ( پاگل ) کہا معاذ اللہ ثم معاذاللہ رب ذو الجلال نے فوراً قرآن میں اس کی مذمت فرمائی اور اس کے دس عیوب گنوائے ۔ 

محبوب خدا ﷺ کے گستاخوں کی برائی کرنا سنت الٰہی ہے: 

ترجمہ: قلم کی قسم اور ان کے لکھے کی قسم تم اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں ۔ سورہ القلم ۶۸، آیت ۱،۲ 

پھر ارشاد فرمایا ،ترجمہ: حکمت والے قرآن کی قسم ہے بیشک تم رسولوں میں سے ہو ۔ سور ہ یٰسن ۳۶ ، آیت ۱،۲

دنیا میں چاہے کتنے ہی گنہگار مسلمان ہوں، لیکن جب بات محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی ہو تو سب متحد ہو جاتے ہیں۔

کئی بار ایسا ہوا کہ گستاخ رسول کے سر کی قیمت لگائی گئی، لیکن یہ سب ایک عام آدمی تھے۔ لیکن اس بار پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر خالد لطیف نے گستاخ ِ رسول ﷺ کے سر کی قیمت 30 لاکھ رومے مقرر کی ہے۔

خالد لطیف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا، 'میں آج یہ جو گستاکانہ خاکے بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کا اعلان کیا گیا ہے، جو شخص ہے جس نے یہ گیم پورا پلان کیا ہے، میں مسلمان ہونے کے ناطے رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے اس شخص کے سر کے اوپر  جتنی میری حیثیت ہے اس کے مطابق پاکستانی 3 ملین (30 لاکھ) جو شخص اس کو مارے گا ، میں اس کو خود دوں گا۔ میرے پاس اتنے ہی ہیں،اگر یہ اور بھی ہوتے تو میں سارے دے دیتا۔ سارے معاملات ایک طرف، رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی نہ کبھی قبول کی تھی، نہ کبھی قبول کریں گے اور نہ ہونے دیں گے۔ لا الہ اللہ محمد رسول اللہ۔'

پاکستانی عوام نے نہ صرف کالد لطیف کے اس احسن اقدام کو سراہا ہے، بلکہ کچھ نوجوانوں نے اپنی خدمات بھی پیش کی ہیں۔

صذیل میں کالد لطیف کی ویڈیو دی گئی ہے، اگر کسی وجہ سے نہ چلے تو Watch on facebook پر کلک کریں، یا ویدیو کے نیچھے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.facebook.com/irfanahmad.mehar/videos/229949237873876/