Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

روزانہ صبح نہار منہ ایلوویرا کا جوس پئیں، نتائج آپ کو حیران کردینگے

شائع 29 اگست 2018 10:10am

aelo-vera

جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ایلوویرا ہماری جلد کے لئے بے حد مفید ہے اس کے استعمال سے جلد میں نکھار پیدا ہوجاتا ہے۔ تاہم اب طبّی ماہرین کے مطابق ایلوویرا کا جوس روزانہ پینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایلوویرا کا جوس پینے سے انسانی صحت کو 7 ایسے فوائد حاصل ہوتے ہیں جن سے شاید آپ اب تک ناواقف تھے۔ لیکن پریشان نہ ہوں آج ہم آپ کو اس کے ایسے 7 فوائد کے بارے میں بتائیں گے جن کے بارے میں جان کر آپ بھی اسے روزانہ پینا شروع کردیں گے۔

ایلوویرا کو ہربل ادویات میں بہت اہمیت حاصل ہے اور اس کو کاسمیٹکس میں بھی کافی استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ایلویرا کا جوس نہار منہ استعمال کرنا چاہیئے اور 20 ملی لیٹر ایلوویرا کے جوس کو پانی یا جوس کے ایک گلاس میں ملا کر استعمال کرنا چاہیئے۔

ایلوویرا کے جوس کے فوائد درج ذیل ہیں۔

وٹامنز سے بھرپور

ماہرین کا کہنا ہے ایلوویرا میں ایسے وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں جن میں اینٹی آکسائیڈنیس پائے جاتے ہیں، یہ ہمارے جسم کے لئے بے حد ضروری ہوتے ہیں۔

ہاضمے کے لیے مفید

روزانہ ایلوویرا کا جوس استعمال کرنے سے نظام ہاضمہ مختلف امراض سے محفوظ رہتا ہے اور درست کام کرتا ہے جبکہ معدے کی تیزبیت اور گیس جیسے امراض کی شکایت بھی نہیں ہوتی۔

جراثیم کے خاتمے میں مددگار

صبح سویرے ایلوویرا کا جوس پینے سے آپ کے جسم میں موجود ایسے جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے جو خون کے خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

خون کی کمی، پتے اور لبلبے کی بیماریوں سے بچاؤ میں مفید

ایلوویرا کا جوس نہار منہ پینے سے جگر کی خرابی دور ہوجاتی ہے اس کی وجہ سے جسم میں خون کی کمی نہیں ہوتی اور ساتھ ہی پتّے کی بیماریوں کا سبب بننے والے زہریلے مادوں کا بھی اخراج ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ لبلبے کی خرابی سے بھی بچاتا ہے۔

بالوں اور جلد کیلئے فائدہ مند

ایلوویرا کا جوس پینے یا اسے کاٹ کر بالوں اور جلد پر لگائیں ایسا کرنے سے بالوں کا رنگ سیاہ ہوتا ہے اور ان میں نمایاں چمک آجاتی ہے۔ یہ جلد پر موجود داغ دھبوں کا خاتمہ کرتا ہے اور رنگ کو صاف اور جلد کو پرکشش بناتا ہے۔

قوت مدافعت بڑھائے

ایلوویرا کا جوس انسانی جسم کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔