Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

مرغیوں کے ڈائپر بیچ کر سالانہ61 لاکھ روپے کمانے والی لڑکی

شائع 25 اگست 2018 07:13am

Untitled-1-Recovered

مرغیاں پالنا دنیا بھر کے کسانوں کا شوق اور ضرورت ہوتی ہے، لیکن امریکہ میں بہت سے امراء ایسے بھی ہیں جو اسے امارت کے اظہار کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

لوگوں کے اس شوق سے فائدہ اٹھانے کیلئے نیوہیمپشائر سے تعلق رکھنے والی خاتون جولی بیکر نے ایک نیا اور انوکھا کاروبار شروع کیا ہے۔

Image result for fashionable chicken diaper

جولی مرغیوں کیلئے فیشن ایبل ڈائپر تیار کرتی ہیں اور اس کاروبار سے ہر سال 50 ہزار ڈالر سے زیادہ کما لیتی ہیں۔

10 سال پہلے جولی اور اُن کی بیٹی کلیئر مونٹ میں اپنے فارم پر مرغیاں پالتی تھیں۔ انہوں نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں مرغیوں کو ڈائپر پہنے دیکھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ ڈائپر پہننے سے مرغیاں ہر جگہ بیٹ نہیں کرتیں۔

Image result for fashionable chicken diaper

جولی نے اپنی پسندیدہ مرغی کیلئے ڈائپر تیار کیے۔ اس کے بعد مرغیاں رکھنے والے دوسرے لوگوں نے بھی اپنی مرغیوں کیلئے یہ ڈائپر طلب کرنے شروع کر دئیے۔

Image result for fashionable chicken diaper

جلد ہی جولی کا کاروبار چل نکلا اور شہروں میں رہنے والے لوگ بھی ان ڈائپر کے بڑے گاہک بن گئے۔

Image result for fashionable chicken diaper

اس وقت پچاس امریکی ریاستوں میں جولی کے بنائے 500 سے 1000 ڈائپر ماہانہ فروخت ہوتے ہیں۔ جولی کے بنائے ڈائپر کی قیمت 18 ڈالر ہوتی ہے۔ جولی نے اپنے کاروبار کو مزید بڑھایا ہے۔ اب وہ مرغیوں کے پروں کی حفاظت کیلئے بھی کپڑے کی مصنوعات بناتی ہیں۔