Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قربانی کا گوشت 2 ماہ تک محفوظ رکھنے کے آسان اور آزمودہ ٹوٹکے

شائع 22 اگست 2018 07:02am

Untitled-1-Recovered

اگر آپ قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے محفوظ بنانا اور استعمال کرنا چاہتے ہیں تو درج طریقے آزما کر گوشت کو 2 ماہ تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

قربانی کا گوشت فریز کرنے سے قبل اسے دھونے سے گریز کریں کیونکہ  گوشت پر پانی لگنے کے بعد اسے رکھا جائے تو اس میں بیکٹریا پیدا ہوجاتا ہے جو گوشت کو خراب کردیتا ہے۔

گوشت کو تھوڑی دیر چولھے پر رکھ کر بھونیں اور پھر اسے المونیم فوائل میں لپیٹ کر رکھ دیا جس کے بعد گوشت دو ماہ تک بالکل محفوظ رہے گا۔

ایسے لوگ جن کے پاس فریج موجود نہیں وہ گوشت کو بوٹیوں کی صورت میں کر کے ایک دھاگے میں پرو ئیں اور دھوپ و ہوا لگا کر سکھا لیں ، بعد ازاں حسب ضرورت صارف اُسے استعمال کرسکتا ہے۔