Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید الاضحی پر بازاروں میں رش بڑھ گیا

شائع 20 اگست 2018 02:00pm

eidimage

عید الاضحی قریب آتے ہی بازاروں میں شاپنگ کرنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے، عید پر منفرد دکھائی دینے کے لیے خواتین خوب شاپنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

عید قربان آتے ہی بازاروں کی رونقیں بھی عروج پر پہنچ چکی ہیں، نت نئے ڈیزائن کے کپڑے، جوتے، جیولری، بیگز اور دیگر اشیاء خریداروں کی توجہ کا خاص مرکز بنی ہوئی ہیں۔

 عید کے موقع پر دکاندار بھی منہ مانگی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ اچھا منافع ہو چکا ہے،  عید کا تہوار ہو ا خواتین شاپنگ نہ کریں یہ تو ممکن ہی نہیں، انکی شاپنگ تو آخری دن تک جاری رہے گی۔

 سنت ابراہیم کی ادائیگی کے لیے جہاں مرد حضرات مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانورکی تلاش میں ہیں وہی خواتین عید کی شاپنگ میں مصروف ہیں۔