Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ اداکارائیں جنہوں نے حجاب کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیا

اپ ڈیٹ 12 فروری 2016 09:35am

colaj2

پاکستانی معاشرے میں حجاب کو خاص اہمیت حاصل ہے ،حجاب نہ صرف خواتین کو سیکیورٹی فراہم کرتا ہے بلکہ اب تو حجاب فیشن انڈسٹری کا لازمی حصہ بنتا جا رہا ہے،یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستانی اداکارئیں بھی حجاب پہنے ہوئے نظر آتی ہیں۔

خوبصورت اور فیشن ایبل حجاب نہ صرف آپ کی شخصیت میں چار چاند لگاتے ہیں بلکہ انہیں پہن کر آپ کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے،ہماری شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکاراﺅں نے حجاب کو اپنی زندگی میں شامل کرلیا ہے ۔

آج ہم آپ کو ان اداکارﺅں کے بارے میں بتائیں گے جو حجاب کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں بہت شان سے استعمال کرتی ہیں۔

سعدیہ امام

sadia-imam00000000000

سعدیہ اما م ہماری ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں ،اس کے علاوہ انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں بھی خوب نام کما یا ہے،لیکن شادی کے بعد وہ شوبز انڈسٹری میں نہایت کم نظر آتی ہیں۔انہوں نے حجاب کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسے اپنی زندگی میں شامل کرلیا ہے ان کا کہنا ہے کہ حجاب عورت کو تحفظ فراہم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

نرگس

Nargis2

پاکستانی اسٹیج ڈراموں کی معروف فنکارہ نرگس کو کون نہیں جانتا انہوں نے کافی لمبا عرصہ اسٹیج پر پرفارمنس دیتے ہوئے گزارا ہے ،لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے انہوں نے شوبز کو خیر باد کہتے ہوئے اسلامی طرززندگی کو اپنا شعائر بنالیا ہے،اب وہ باقائدہ حجاب لینے لگی ہیں۔

اریج فاطمہ

areej-fatma00000000

اریج پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ہیں انہوں نے بہت سے کامیاب ڈراموں میں بہترین اداکاری کر کے اپنے آپ کو منوایا ہے،لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ وہ اپنی نجی زندگی میں اکثر حجاب میں نظر آتی ہیں۔اس کے علاوہ حجاب میں وہ اور بھی زیادہ حسین دکھائی دیتی ہیں۔

عروج ناصر

urooj-nasir1000000000000

عروج ناصر مارننگ شو کی معروف میزبان ہیں انہوں نے حجاب کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیا ہے ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں تقریباً ہر تقریب میں حجاب پہنتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ اپنی ا س عادت کو کبھی نہ ختم ہونے دوں۔

وینا ملک

veena-mailk200000000000

وینا ملک پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور متنازعہ شخصیت ہیں ،شادی کے بعد ان کی زندگی پوری طرح تبدیل ہوگئی ہے،ان کی یہ تبدیلی بعض اوقات دیکھنے والوں کو حیران کردیتی ہے۔ان کی شخصیت نہ صرف اندرونی طور پر تبدیل ہوئی ہے بلکہ ظاہری طور پر بھی انہوں نے خود کو بہت زیادہ تبدیل کرلیا ہے۔اپنی نجی زندگی میں وہ مکمل طور پر باپردہ یعنی حجاب پہنے ہوئے نظر آتی ہیں۔

آمنہ شیخ

amna-shaikh000000000

آمنہ شیخ پاکستان کی بہترین ماڈل اور اداکارہ ہیں وہ بھی حجاب کو پرموٹ کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں ڈرامہ سیریل ام کلثوم میں انہوں نے اسلامی لڑکی کا کردار نبھاتے ہوئے حجاب کواپنی شخصیت کا حصہ بنایا تھا ۔حجاب میں ان کا معصوم حسن مزید نکھر گیا تھا۔

سنبل اقبال

sunbul iqbal

اس میں کوئی شک نہیں کہ سنبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور ماڈل ہیں وہ اپنی نجی زندگی میں تو حجاب نہیں لیتیں لیکن اپنے آنے والے ڈرامہ سیریل میں انہوں نے ایک مذہبی اور سلجھی ہوئی لڑکی کا کردار نبھاتے ہوئے حجاب کو اپنی زندگی میں شامل کیا ہے،دوران حجاب وہ اور زیادہ خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔