Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق چئیرمین متروکہ املاک بورڈ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اپ ڈیٹ 10 اگست 2018 07:23am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے سابق چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرکے انہیں جیل بھجوا دیا۔

جمعے کو سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔

نیب نے موقف اختیار کیا کہ آصف ہاشمی کی ملی بھگت سےمیسرز ہائی لنک میں 1870ملین کی غیر قانونی سرمایہ کاری کی گئی، ملزم کے غیر قانونی اقدام سے قومی خزانے کو 1870ملین کا نقصان ہوا۔

احتساب عدالت نے نیب وکیل کو جلد ریفرنس فائل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آصف ہاشمی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔