Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

دو چمچ سیرپ پئیں اور سپر سلم بن جائیں۔۔

اپ ڈیٹ 30 اگست 2019 03:48pm


جو افراد اپنے بڑھے ہوئے پیٹ اور وزن سے

پریشان ہیںتو اب ان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ماہرین نے تیار کرلیا ہے ایک ایسا سیرپ جس کے صرف دو چمچ پینے سے ہی آپ کے وزن میں واضح کمی آنا شروع ہوجائے گی،یہ سیرپ مراٹھی سے بنایا گیا ہے

یہ سیرپ کے ذریعے آپ کے جسم کا اضافی پانی خارج ہوجائے گا۔اس سیرپ میں جو اجزاءشامل ہیں وہ آپ کی بینائی ، سننے کی حس اور آپ کی یاداشت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔یہ سیرپ وٹامن سی ، پوٹاشیم ، وٹامن بی 1 ، وٹامن بی2 ، میگنیشیم اور فاسفورس سے مالامال ہے۔

مراٹھی وہ تمام چیزیں موجود ہوتی ہیں ، جس کے ذریعے آپ کا نظام ہاضمہ ٹھیک ہوجاتا ہے اور یہ آپ کے جسم میں اچھے بیکٹیریا بنانے میںبھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ سیرپ آپ گھر میں کیسے بنا سکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔۔۔

٭ مراٹھی ایک سو پچیس گرام
٭ چار لیموں
٭ دو چائے کے چمچ دار چینی
٭ ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک

:ترکیب 
مراٹھی اور ادرک کو بلینڈر میں پیس لیں۔ اب اس میں لیموں کے چند قطرے شامل کریں اورپھر دوبارہ مکس کرلیں،اب اس میں شہد اور دار چینی ڈالیںاور دوبارہ بلینڈر میں پیس لیں ۔ اتنا بلینڈ کریں کہ تمام اجزاءیک جان ہوجائیں۔اب اس سیرپ کو ایک ائیر ٹائٹ جار میں ڈال کے رکھ دیں۔

اس سیرپ کو روز انہ کھانے اور وزش سے پہلے دو چمچ کھا لیں، تین ہفتوں تک اس سیرپ کو کھاتے رہیں۔ تین ہفتوں بعد کھانا چھوڑ دیں اور تھوڑے دنوں بعد دوبارہ شروع کریں۔

نوٹ: یہ مضمون صرف عام معلومات کے لئے ہے۔اس کے استعمال سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیجئے۔