Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اگر آپ پھٹا دودھ پھینک دیتے ہیں تو یہ ضرور پڑھیں

اپ ڈیٹ 15 فروری 2016 07:36am

milk1

لوگ اکثر پھٹے ہوئے دودھ کو بیکار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں، مگر آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ پھٹے ہوئے دودھ کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔ 

یہ کچھ ایسی تراکیب ہیں جن کی مدد سے آپ پھٹے دودھ کو پھینکنے سے پہلے دس بار سوچیں گے بلکہ شاید ان ترکیبوں سے آپ صحیح دودھ کو بھی پھاڑنے میں دلچسپی لیں گے۔آپ پھٹے دودھ سے ایک مزےدار حلوہ بنا سکتے ہیں آپ کو کرنا صرف اتنا ہے کہ پھٹے دودھ کو پکانا ہے ہے اس وقت تک جب تک اس کا پانی خشک نہ ہو جائے اور ہلکا سنہرا نہ ہوجائے پھر اس میں حسب ذائقہ چینی ملائیں اور یہ مزیدار حلوہ کھائیں۔

اس کے علاوہ آپ پھٹے دودھ سے ربڑی بنا سکتے ہیں۔جس دیکچی میں دودھ پھٹا ہو اسے دیگچی میں دودھ کو پکائیں حتیٰ کہ اس کا پانی خشک ہو جائے، اس میں مناسب مقدار میں چینی شامل کریں اور سبز الائچی ڈال دیں اس کے ساتھ اس میں ونیلا ایسنس ملائیں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں یہاں تک کہ پانی پوری طرح خشک ہو جائے۔ مزیدار ربڑی تیار ہے۔

پھٹے ہوئے دودھ سے آپ رس ملائی بھی بنا سکتے ہیں ۔۔ جو کہ بیحدآسان ہے، سب سے پہلے آپ دودھ کا پانی سکھا لیں اس کے بعد اس میں حسب ضرورت چینی شامل کرنے کے بعد آٹے کی طرح گوندھ لیں اسکے بعد اسمیں خشک دودھ ملائیں اور چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں اس کے بعد تھوڑا سا دودھ لیں اور اسے گاڑھا کر لیں اس کے اندر چینی اور الائچی شامل کریں ، اسکے بعد اسمیں وہ گولیاں ڈالیں اور مزید تھوڑی دیر پکائیں مزیدار رس ملائی تیار ہے۔

اسکے علاوہ آپ پھٹے دودھ سے پنیر بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کے لئے دودھ کو ململ کے کپڑے میں اچھی طرح چھاننا ہے اور جب اس کا پانی پوری طرح  خشک ہوجائے تو سمجھیں پنیر تیار ہے۔

نوٹ: یہ مضمون صرف عام معلومات کے لئے ہے۔اس کے استعمال سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیجئے۔