Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا یہ واقعی رنبیر کپور ہیں؟

شائع 04 اگست 2018 07:49am

12

حال ہی میں سنجے دت کی بائیوگرافی میں شاندار اداکاری کے ذریعے رنبیر کپور نے بولی وڈ میں اپنی دھاک بٹھادی ہے۔ ان کی فلم 'سنجو' نے انڈسٹری کے کئی ریکارڈز کو پاش پاش کردیا ہے۔

فلم 'سنجو' میں اداکاری کے بعد رنبیر کپور مختلف ہدایتکاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔ گزشتہ دنوں یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی تھیں کہ منّا بھی سیریز میں اب 'سرکٹ' کا کردار بھی رنبیر کپور ہی ادا کریں گے جبکہ ارشد وارثی کو فارغ کردیا جائے گا۔

ان دنوں رنبیر کی ادھیڑ عمر حلیے میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کررہی ہے تاہم مداح اسے دیکھ کر شش و پنج کا شکار ہیں کہ یہ واقعی رنبیر کپور ہیں بھی یا نہیں۔

        غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ تصویر رنبیر کپور کی ہی ہے، اس تصویر میں انہوں نے ایک معمر شخص کا روپ دھا رکھا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر قیاس آرائیں کی جارہی تھیں کہ شاید وہ اپنی اگلی فلم میں ایک بوڑھے شخص کا کردار ادا کریں گے۔

لیکن ایسا نہیں ہے انہوں نے یہ روپ صرف ایک اشتہار میں کام کرنے کے لئے دھارا ہے، اس اشتہار میں وہ ایک بڑی عمر کے سیلز مین بنے ہیں۔

یاد رہے ان دنوں رنبیر کپور اپنی فلم 'براہمسترا' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ مداح اس فلم میں اُن کے علاوہ عالیہ بھٹ اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو بھی دیکھ سکیں گے۔