Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

چلاس اور دیامر میں شرپسندوں نے 12 اسکولوں کو آگ لگادی

اپ ڈیٹ 03 اگست 2018 07:27am
فائل فوٹو فائل فوٹو

دیامر:تاریکی کے پرستار علم کی شمع کے دشمن بن گئے،چلاس اور دیامر میں شرپسندوں نے 12اسکولوں کو آگ لگادی جبکہ ایک کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا گیا۔

دہشتگردوں نے چلاس،داریل اور تنگی کے علاقوں میں علم کی شمع گُل کرنے کی مذموم کوشش کی اور رات گئے درسگاہوں کو نشانہ بنایا،12اسکولوں کو دہشتگردوں نے آگ لگا کر تباہ کیا جبکہ ایک اسکول کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا گیا۔

شرپسندوں کی اس منظم اور مذموم حرکت پر آئی جی پولیس گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود چلاس پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا  ہے  جس کیلئے سپریم کورٹ نے فنڈ بھی قائم کیا ہوا ہے۔

دیامر بھاشا ڈیم گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے قریب واقع ہے،اسی ضلع  دہشتگردوں نے  تعلیمی اداروں پر حملے کئے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔