Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

شہد کی مکھی کے ڈنک سے متعدد خطرناک بیماریوں کا علاج

شائع 01 اگست 2018 04:53am

Untitled-1

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھی کے ڈنک میں موجود زہر کئی بیماریوں سے نجات کا باعث بنتا ہے۔

امریکہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق شہد کی مکھی کے ڈنک سے ہڈیوں اور اعصاب کی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ شہد کی مکھی کا ڈنک جوڑوں کا درد ختم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ شہد کی مکھی کے ڈنک سے علاج کے اس طریقے کو 'ایپی تھراپی' کہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مکھی کا ڈنک بذات خود کوئی دوا نہیں ہے۔ لیکن جب شہد کی مکھی متاثرہ جگہ پر ڈنک مارتی ہے تو اس کے ڈنک کا زہر جسم میں سرایت کر کے مدافعتی نظام کو متحرک کر دیتا ہے۔ جس کے باعث متاثرہ حصّے میں فوری طور پر بہتری آنی شروع ہوجاتی ہے۔