Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا کے چند غلیظ ترین فیشل مساج: کیا آپ آزمائیں گے؟

شائع 30 جولائ 2018 06:43am

Untitled-1

لندن: مغربی دنیا میں جوان اور توانا نظرآنے کےلئے ہر طرح کے جتن کئے جاتے ہیں ۔ ان میں بعض اتنے عجیب و غریب ہیں جنہیں سوچ کر ہی دل گھبرانے لگتا ہے ۔ ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔

٭ گھونگھوں کا فیشل

Image result for Snail massage

یہ عجیب و غریب فیشل جاپان میں بہت مشہور ہیں جس میں تین چار گھونگھوں کو چہرے پر پھسلایا جاتا ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ گھونگھے پھسلنے کے دوران ان کے جسم سے خارج ہونے والا لیس دار مادہ چہرے پر بڑھاپے کے اثرات کم کرتا ہے اور جلد کو جوان رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

حال ہی میں برطانیہ میں بھی کچھ مقامات پر گھونگھوں کے فیشل کے پارلر کھولے گئے ہیں جہاں لگ بھگ 50 برطانوی پاؤنڈ یا پاکستانی 8 ہزار روپے میں گھونگھوں سے فیشل کرایا جاتا ہے۔ خواتین کے مطابق گھونگھوں کے فیشل کے بعد ان کی جلد بہترین ہوجاتی ہے اور کئی روز تک چمکتی رہتی ہے۔ اس کے علاوہ گھونگھوں کا لیس دار مادہ ڈبیوں میں بند کرکے بھی فروخت کیا جارہا ہے جس سے خواتین گھر بیٹھے فیشل کرسکتی ہیں۔

٭ پرندوں کی بِیٹ کا فیشل

Image result for Bird poop massage

کاسمیٹکس ماہرین کے مطابق پرندوں کی بِیٹ کا فیشل کرانے والوں کی جلد پیدائشی بچوں کی طرح ملائم اور تروتازہ ہوجاتی ہے۔  یہ بھی جاپان ہی کی ایجاد ہے اور اس کے فیشل میں ایک گھنٹہ لگتا ہے جس میں مختلف پرندوں کا فضلہ پیسٹ کی صورت میں ملاکر استعمال کیا جاتا ہے۔

Image result for Bird poop massage

برطانیہ میں اس کا فیشل 25 سے 30 ہزار پاکستانی روپے میں کیا  جاتا ہے اس کے علاوہ پرندوں کی فضلے کے خشک اور فیس واش بھی دستیاب ہیں جن کی قیمت 2 سے 3 ہزار روپے ہے۔ ہالی وڈ اداکاروں میں ٹام کروز اور وکٹوریا بیکھم باقاعدگی سے یہ فیشل کراتے ہیں۔ اس ضمن میں ایک خاص جاپانی بلبل کے فضلے کا فیشل بہت مقبول ہے۔

٭ سانپوں کا مساج

Related image

یہ ایک مشکل عمل ہے کیونکہ عوام کی اکثریت نفسیاتی طور پر سانپوں سے ڈرتی ہے۔  لیکن ماہرین کے مطابق اگر تھوڑی دیر چھوٹے سانپوں کو چہرے، کمر اور کندھے پر رینگنے دیا جائے تو اس سے ذہنی تناؤکم ہوتا ہے اور آدھے سر کا درد (میگرین) کم ہوتا ہے۔

امریکہ اور برطانیہ میں کئ اسپا اور پارلرز سانپوں کے مساج کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سانپوں کے زہر سے بنے فیشل اور فیس کریم بھی بازار میں دستیاب ہیں۔

٭ آنول نال کا فیشل

پیدائش کے وقت ماں اور بچے سے جڑی آنول نال میں خاص قسم کے خلیات پائے جاتے ہیں جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ انسانی جلد کو خوبصورت اور ملائم بناتے ہیں۔ اس کا ایک پروفیشنل فیشل بھی 20 سے 25 ہزار روپے میں ہوتا ہے ۔

اس میں آنول نال کو کھینچ کر اس کی شیٹ چہرے پر چڑھائی جاتی ہے اور ڈیڑھ گھنٹے تک اس کو ماسک کی طرح چہرے پر چڑھایا جاتا ہے۔ مشہور امریکی شوبز شخصیت کم کرڈاشین بھیڑ کے بچے کی آنول نال استعمال کرتی ہیں۔