Aaj News

اتوار, اپريل 27, 2025  
28 Shawwal 1446  

دنیا کا واحد بادشاہ، جس کا کوئی محل نہیں

شائع 28 جولائ 2018 05:48am

Untitled-1

بادشاہ کا لفظ آتے ہی ذہن میں جاہ و حشمت، عالی شان محل ، سینکڑوں خدام اور دنیا بھر کی آسائشوں کا خیال ابھرتا ہے، لیکن آپ یہ جان کر دنگ رہ جائیں گے کہ ایک ملک ایسا بھی ہے جس کے بادشاہ کے پاس اپنا محل ہی نہیں ہے۔ وہ عام لوگوں کی طرح ایک چھوٹے سے مکان میں رہتا ہے۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق یہ مشرقی افریقہ کا ملک 'روانڈا' ہے جس کا بادشاہ برطانوی شہر مانچسٹر میں ایک چھوٹے سے گھر میں رہتا ہے۔

 Bushayija was declared king of Rwanda after his uncle died in January

رپورٹ کے مطابق 28 جنوری 1961ء میں روانڈا میں انقلاب آیا، جس میں بادشاہت کا خاتمہ ہو گیا اور ملک میں جمہوری نظام رائج کر دیا گیا۔

 The monarch lives in a semi-detached house in Sale, Greater Manchester

تب سے بادشاہ بوشا ییجا کبھی امریکہ اور کبھی برطانیہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہے، لیکن اب بھی خود کو تاجِ روانڈا کا حق دار سمجھتا ہے۔ تاہم اب اس شاہانہ زندگی کے خیال و خواب ہی اس کے ہمراہ ہیں۔