رواں صدی کا طویل ترین بلڈ مون کا نظارہ آج دیکھا جاسکے گا
کراچی:رواں صدی کا طویل ترین بلڈ مون کا نظارہ آج دیکھا جاسکے گا،ناساکے مطابق بلڈ مون تقریبا ایک گھنٹہ 43منٹ تک جاری رہے گا۔
پاکستان میں بلڈ مون کا نظارہ رات 10:15 بجے دیکھا جاسکے گا،آج چاند کو گرہن لگے گااور لالی بھی آجائے گی،رواں صدی کا طویل ترین بلڈ مون آج دیکھا جاسکے گا۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق بلڈ مون کا دورانیہ 103منٹ پر محیط ہوگا،جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجائے تو چاند کو گرہن لگ جاتا ہے،اگر چاند مکمل گرہن لگنے کے بعد مخصوص زاویے سے آنے والی روشنی کی وجہ سے سرخ رنگ ہوجائے تو اسے بلڈ مون کہا جاتا ہے۔
سال کے طویل ترین بلڈ مون کا نظارہ افریقا، آسٹریلیا، یورپ، نیوزی لینڈ اور جنوبی مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں دیکھا جاسکے گا۔
رواں برس 31جنوری کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ڈیرھ سو سال بعد سُپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ دیکھا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.