Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

بوڑھوں کو دوبارہ جوان کرنے کا طریقہ دریافت

شائع 24 جولائ 2018 04:53am

0_PROD-Old-and-young-hands

انسان صدیوں سے ہمیشہ جوان رہنے کا راز ڈھونڈنے کی کوشش کررہا ہے، لیکن اکیسویں صدی میں آ کر پہلی بار میڈیکل سائنس اس میدان میں ایک غیر معمولی پیش رفت کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار سائنس دان بڑھاپے کو دوبارہ جوانی کی جانب لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

news-1532350772-1744

برمنگھم کی یونیورسٹی آف الباما کے سائنس دانوں نے ایک تحقیق میں پتا لگایا کہ ناصرف بڑھاپے کے باعث جلد پر پیدا ہونے والی جھریوں کو ختم کرکے اسے پھر سے جوان کیا جاسکتا ہے، بلکہ بال بھی دوبارہ اُگائے جاسکتے ہیں اور سفید ہوجانے والے بالوں کو بھی سیاہ کیا جاسکتا ہے۔

Experts believe the breakthrough could one day reverse the signs of ageing, like wrinkles and grey hair, in people

سائنس دانوں نے اس تحقیق کے دوران چوہوں پر تجربات کئے اور اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے ان کے خلیات میں موجود مائٹو کانڈریا کو غیر متحرک کر دیا۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارے ساتھ بھی یہی ہوتا ہے کہ خلیات کے اندر مائٹو کانڈریا، جو کہ خلیے کا پاور ہاﺅس ہوتا ہے، رفتہ رفتہ غیر متحرک ہوتا چلا جاتا ہے۔

Scientists were able to reverse the signs of ageing by switching off a mutation that damages cells

سائنس دانوں نے چوہوں کی خوراک میں اینٹی بائیوٹک 'ڈوکسی سائیکلین' شامل کرکے انہیں ایک ماہ میں ہی بالکل بوڑھا کردیا۔ جب اگلے ایک ماہ کیلئے ان چوہوں کو ڈوکسی سائیکلین دینے کا سلسلہ بند کیا گیا تو ان کے مائٹوکانڈریا پھر سے متحرک ہونا شروع ہوگئے اور یہ پھر سے جوان ہونے لگے۔

news-1532350772-7837

یونیورسٹی آف الباما اسکول آف میڈیسن کے پروفیسر آف جنیٹکس کیشب سنگھ کا کہنا تھا 'ہمارے علم کے مطابق اس نوعیت کا مشاہدہ پہلی بار کیا گیا ہے۔ ان تجربات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم ایسی ادویات تیار کرسکتے ہیں جو مائٹو کانڈریا کے فنکشن کو غیر متحرک ہونے سے روک سکیں یا اس عمل کو سست کر سکیں۔ عمر بڑھنے کی وجہ سے جلد پر جھریاں پڑنا یا بالوں کا سفید ہوجانا ایسی تبدیلیاں ہیں جنہیں مائٹوکانڈریا کو پھر سے متحرک کر روکا جاسکتا ہے۔ مائٹو کانڈریا کا فنکشن بھرپور طریقے سے جاری رہے تو انسانی جسم ان سب بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتا ہے جو بڑھاپے میں اسے نشانہ بناتی ہیں۔ مختصر یہ کہ غیر متحرک ہو جانے والے مائٹوکانڈریا کا پھر سے بحال ہو جانا ممکن ہے، یہ وہ حیران کن دریافت ہے جس نے بڑھاپے کو جوانی میں بدلنا ممکن بنا دیا ہے۔'

بشکریہ The Sun