Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر میں الیکشن نہ جیتی تو۔۔۔ زبان پھر پھسل گئی

اپ ڈیٹ 21 جولائ 2018 05:56am

Untitled-1

حافظ آباد: انتخابی مہم کے دوران خطابات کا سلسلہ جاری ہے، کارنر میٹینگز ہوں یا جلسے جلوس اور ریلیاں۔ امیدوار جوش و خروش کے ساتھ اپنی انتخابی مہم میں سرگرم ہیں جبکہ کچھ جوش خطابت میں اتنے آگے نکل گئے ہیں کہ بولنے سے پہلے سوچتے ہی نہیں کہ ان کے منہ سے کیا نکلنے والا ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا سابق وزیر مملکت برائے صحت  سائرہ افضل تارڑ کے ساتھ۔ جو آج کل الیکشن کمپین کی وجہ سے کافی پریشان دکھائی دے رہی ہیں۔

گزشہ دنوں زبان سے اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخانہ کلمات بولنے کے بعد سائرہ افضل تارڑ کی اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ خطاب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ 'اگر میں الیکشن نہ جیتی تو گھر بیٹھ جاؤں گی اور اپنے بیوی اور بچوں کی خدمت کروں گی '۔

تاہم خطاب کے دوران انہوں نے کمال انداز میں اپنی غلطی کو درست  کرتے ہوئے اپنے اگلے  جملوں میں خاوند کا لفظ ڈال  لیا ۔

خیال رہے کہ عام انتخابات 2018 کی پولنگ 25 جولائی بروز بدھ کو ہوگی جبکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

سائرہ افضل تارڑ نے کیا کہا ویڈیو دیکھیں: