Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکی معاشی صورتحال پر دی اکنامسٹ کی وارننگ

شائع 20 جولائ 2018 01:44pm

econoimage

بین الاقوامی  جریدے دی اکنامسٹ  نے بھی پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر آنے والی حکومت کو خبردار کردیا، کہا روپے کی قدر اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے آئندہ حکومت کو سخت قوانین مرتب کرنا ہوں گے۔

عالمی  جریدےدی اکنامسٹ کے مطابق  آئندہ پانچ سال میں معاشی میدان میں چین پاکستان کیساتھ سب سے زیادہ تعاون کرے گا۔ چین توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں زیادہ سرمایاکاری کرے گا۔

جریدے نے خبردار کیا کہ نجکاری کا عمل سست روی کا شکار رہے گا،ادائیگیوں کے  توازن بگڑنے کی صورت میں معاشی ترقی کی شرح جبکہ درآمدی پابندیوں کے باعث سرمایا کاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔آئندہ حکومت درآمدات کو قابو کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔