Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

بھارت میں خاتون سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2018 10:04am
File Photo File Photo

تامل ناڑو : بھارتی ریاست تامل ناڑو میں چار افراد نے 21 سالہ روسی خاتون سیاح کو ایک گیسٹ ہاﺅس میں شراب پلا کر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس کے علاوہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان نے مظلوم خاتون کے جسم کو دانتوں سے کاٹ کاٹ کر زخمی بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک ریسٹورنٹ میں 21 سالہ روسی خاتون سیاح کو ہوس کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے شک کی بناء پر چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

واقعے سے متعلق پولیس نے بتایا کہ روسی خاتون سیاح گیسٹ میں بے ہوش پائی گئی جس کے بعد وہاں موجود افراد اس کو مقامی ہسپتال میں لے گئے۔ یہ خوتون سیاح تقریباً ایک ہفتے سے اس گیسٹ ہاؤس میں رہائش پذیر تھی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں جن میں اکثر دانتوں سے کاٹے جانے کی وجہ سے پڑے ہیں۔

پولیس تفتیش کے مطابق خاتون کو بہت زیادہ نشہ آور اد ویات دی گئی ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے حواس کھو بیٹھی ہے اور سوالوں کے درست جواب نہیں دے پارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا موقف جاننے کے لئے ایک ترجمان کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔

خاتون سیاح سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے شبے میں پولیس نے چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

ان افراد میں گیسٹ ہاﺅس کا مالک، اس کابھائی، ایک مددگار اور ایک ٹیکسی ڈرائیور شامل ہے۔