نیلسن منڈیلا کی سینچری سالگرہ آج منائی جارہی ہے
جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی سینچری سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔
رنگ اور نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کا آج یوم پیدائش ہے۔
اس عظیم رہنما کی سالگرہ پر منڈیلا ڈے منایاجاتا ہے۔
جسے منانے کا فیصلہ اقوام متحدہ نے2009 میں کیا ۔اس دن کا مقصد اپنے ارد گرد موجود افراد کی مدد کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔
امن کا نوبل انعام پانے والے نیلسن منڈیلا نے اپنی زندگی کےکئی سال قید میں گزارے۔ان کی سنچری سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہاہے۔
سابق امریکی صدر براک اوباما نے تقریب سے خطاب میں ان کی خدمات کو سراہا ۔
برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگن مرکل لندن میں منڈیلا کی یاد میں منعقدہ نمائش کا حصہ بنے۔
آزادی اور حقوق کی علامت اور 20ویں صدی کی قد آور سیاسی شخصیت نیلسن منڈیلا پانچ دسمبر2013 کو95سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
Comments are closed on this story.