اسرائیل نے غزہ تک ایندھن کی ترسیل بند کردی
غزہ:اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر بربریت جاری ہے ، اسرائیل نے غزہ تک ایندھن کی ترسیل بند کردی ہےتاہم ادویات اور خوراک پر مکمل پابندی عائد نہیں کی گئی۔
اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے ،اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر ایندھن کی ترسیل بند کردی گئی۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق سامان کی ترسیل کے واحد راستے پر پابندیوں کو مزید سخت کردیا گیا ہے جبکہ کیرم شلوم کے راستے سے اب اتوار تک ایندھن کی ترسیل ممکن نہیں ہوگی تاہم خوراک اور ادویات کو بھیجنے کی اجازت ہوگی۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ حالیہ اقدام غذہ کی پٹی پر غباروں کے ذریعے آتش زنی کے تازہ واقعات کے بعد لیا گیا ہے ۔
اسرائیلی فیصلے کے بعد فلسطینیوں کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا جبکہ حماس نے اسرائیل کو سنگین نتائج کی تنبیہ کی ہے۔
حماس کے ترجمان نے اس بندش کو انسانیت کیخلاف جرم قرار دیا ہے۔
Comments are closed on this story.