Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن،اسلحے کی کھیپ پکڑلی

شائع 17 جولائ 2018 02:03pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔پانچ ملزمان کو موقع سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 لاہور کے علاقے مناواں میں گذشتہ رات پولیس اور رینجرزکی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔

 کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے صادق، علی، عمران، عظیم اورعلی رضا نامی پانچ ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے سات رائفلز، تین پستول اور مختلف اسلحہ کے سولہ سو پانچ راونڈز برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔