Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رنبیر کپور کی فلم 'سنجو' نے تمام ریکارڈز پاش پاش کردیئے

شائع 16 جولائ 2018 07:05am

11

بولی وڈ کے منّا بھائی کی زندگی پر بننے والی فلم 'سنجو' نے 300 کروڑ کلب میں شامل ہوکر کمائی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ یہ فلم ریلیز کے بعد سے لے کر اب تک کئی ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہے۔

یہ فلم محض 16 روز میں 300 کروڑ سے زائد کمائی کرنے والی بولی وڈ کی ساتویں جبکہ رنبیر کپور کی پہلی فلم ہے۔ یہ فلم اب تک دنیا بھر سے 500 کروڑ بھارتی روپوں سے بھی زائد کا بزنس کرچکی ہے۔    

سنجے دت کی زندگی پر مبنی یہ فلم سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔