Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

زوردار آواز سے آنکھیں کیوں بند ہوتی ہیں؟

شائع 13 جولائ 2018 07:19pm

awaz

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ جب آپ زوردار آواز سنتے ہیں تو آپ کی آنکھیں کیوں بند ہوتی ہیں؟

اس کے متعلق ایک ماہر کا کہنا ہے کہ یہ ایک امر بےقابو ہوتا ہے اورہمارا جسم ایسا ہماری آنکھیں بچانےکیلئے کرتا ہے۔

دراصل زوردار آواز یا تیز روشنی کے ردِعمل میں آنکھیں بند ہونا انسان اور جانوروں کی بچاؤ کی ایک جبلت ہے جو ان میں میں صدیوں سے پائی جاتی ہے۔

ایک سائنس دان نےآٹھ سالہ بچے کی جانب سےاضطراری عمل کے متعلق سوال پوچھے جانے پر بتایا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔

ہوبارٹ سے تعلق رکھنے والے اینگس نے پوچھا کہ جب ہمارے قریب میں کوئی زوردار آواز آتی ہے تو اچانک آنکھیں کیوں بند ہوجاتی ہیں؟

پروفیسر جان فرنس  نے بتایا کہ جب کوئی آواز ہمیں چونکا دیتی ہے تو ہماری آنکھیں ہمیں احساس ہوئے بغیر جھپک جاتی ہیں۔یہ لاشعوری طور پر ہوتا ہے، جو ہمیں بتائے بغیرہمارا دماغ کردیتا ہے۔یہ عمل بلنک رفلیکس  کہلاتا۔

پلکیں جھپکنے کا یہ عمل اتنا تیز ہوتا ہے کہ ہمیں سوچنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔

انسان میں  اندر یہ اضطراری عمل  کئی برسوں میں پنپا ہے کیوں یہ ہماری حفاظت میں مددگار ہوتا ہے۔

آنکھیں بہت حساس ہوتی ہیں، باآسانی متاثر ہوجاتی ہیں اور ہمارا نہایت اہم عضو ہیں لہٰذا ان کی حفاظت لازمی ہے۔

زوردار آواز خبردار کرتی ہے کہ قریب میں کچھ گرا ہے یا کچھ آپ کی جانب اڑتا ہوا آرہا ہے۔

Daily mail بشکریہ