Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مستونگ :بی اے پی کی کارنر میٹنگ میں دھماکا، نواب سراج رئیسانی سمیت 70افراد شہید

اپ ڈیٹ 13 جولائ 2018 03:05pm
AFP AFP

مستونگ:بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء نواب سراج رئیسانی کارنرمیٹینگ میں دھماکےمیں شہید ہوگئے۔

جمعے کو مستونگ میں بی اے پی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی کی کارنر میٹنگ میں دھماکا ہوا جس میں سراج رئیسانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ایک نجی نیوز چینل پر سراج رئیسانی کے بڑے بھائی نواب اسلم رئیسانی نے ان کی شہادت کی تصدیق کی۔

اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 70تک پہنچ چکی ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ 120سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے سراج رئیسانی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی تھے اورپی بی 35سے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔

یاد رہے اس واقعے سے تھوڑی دیر پہلے ہی متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی پر بھی حملہ ہوچکا ہے۔