Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

'بھارت میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے'

شائع 13 جولائ 2018 06:55am

11

بولی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ تاپسی پنوں نے بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنائے جانے کا اعتراف کرلیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ تاپسی بنوں اپنی آنے والی فلم 'ملک'میں رشی کپور کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ خوبرو اداکارہ فلم میں ایک وکیل کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنے مسلمان موکل شسے غداری کا مقدمہ ختم کروانے کی جنگ لڑیں گی۔ انہیں یقین ہے کہ ان کے موکل کو مسلمان ہونے کی وجہ سے جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس فلم میں رشی کپور کو ایک مسلمان شخص کا کردار نبھاتے دیکھا جاسکتا ہے جن کی فیملی کو دہشتگردی کے الزام میں پھنسایا جاتا ہے۔ تاپسی کا کہنا ہے کہ یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے، لہٰذا میں امید کرتی ہوں کہ لوگ اس فلم کو دیکھنے ضرور آئیں گے۔

فلم کے ٹرییلر کی لانچنگ کے دوران اداکارہ نے اعتراف کیا کہ بھارت میں مخصوص مذہب کے افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہ سب انتہائی پریشان کن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میری فلم کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کیونکہ کسی نہ کسی کو تو آواز اٹھانی پڑے گی اور میں نے ذمہ داری لی۔

اس فلم کے ہدایتکار انوبھو سنہا کا کہنا ہے کہ جب ہم نے اس فلم کو شروع کیا تھا تو بہت سے منفی تبصرے سننے کو ملے تھے، لیکن مجھے بے حد خوشی ہے کہ ہم نے یہ فلم مکمل کرلی ہے۔

فلم 'ملک' کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جبکہ اس کو رواں برس 3 اگست کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

https://youtu.be/1MjC30zo1KA