Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنیکا فیصلہ

شائع 10 جولائ 2018 04:30pm

darimage

نیب نے سینیٹر اسحاق ڈار،حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیب نے بیرون ملک سے گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔

اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کےلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں۔

نیب نے خط کے ساتھ ضروری دستاویزات سمیت دائمی وارنٹ اور اسحاق ڈار کی ٹریول ہسٹری بھجوائی ہے۔  وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد انٹرپول کو خط لکھا جائے گا۔