اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنیکا فیصلہ
نیب نے سینیٹر اسحاق ڈار،حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیب نے بیرون ملک سے گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔
اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کےلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں۔
نیب نے خط کے ساتھ ضروری دستاویزات سمیت دائمی وارنٹ اور اسحاق ڈار کی ٹریول ہسٹری بھجوائی ہے۔ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد انٹرپول کو خط لکھا جائے گا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.