Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وہ مشہورشخصیات جن کے بچھڑجانے کا کسی کوعلم نہیں

اپ ڈیٹ 18 جون 2016 08:29am

sara-riaz00000000000

پاکستانی شوبز انڈسٹر ی میں آئے روز کچھ نہ کچھ ایسا ہوتا رہتا ہے جسے دیکھ کر عقل حیران رہ جاتی ہے ، شوبز سے وابستہ افراد کی کہانیاں لوگوں کے لئے ہمیشہ دلچسپی کا باعث بنتی ہیں ،چاہے وہ ان کی شادی کی خبر ہو،علیحدگی کی یا پھر ان کی دنیا سے جانے کی خبر ہو۔

آج ہم آپ کو شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے چندایسے فنکاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں دنیا چھوڑے ہوئے عرصہ بیت گیا لیکن ہمیں معلوم ہی نہیں ہے۔

٭سارہ ریاض

sara riaz

سارہ پاکستانی فوڈ چینلز کی ماہر کوکنگ ایکسپرٹ تھیں،وہ لوگوں کے درمیان بہت زیادہ مقبول تھیں،لیکن انہوں نے کبھی بھی خود سے پیار کرنے والے مداحوں پر یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں ۔اس مرض سے لڑتے ہوئے اٹھارہ اپریل دو ہزار چودہ کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئیں۔

٭فرح جہانزیب

farha-jahnzeb0000000000

فرح پاکستان کی ایک اور مشہور کوکنگ ایکسپرٹ تھیں ان کی اچانک موت ان کے چاہنے والوں کے لئے بہت بڑا صدمہ بن کر آئی۔
فرح کو قدرت نے نہ صرف بہترین شکل و صورت سے نوازا تھا بلکہ وہ اخلاق کی بھی بہت اچھی تھیں لوگ ان کی کوکنگ کے ساتھ ساتھ ان کی باتوں کے بھی دیوانے تھے۔

اکیس جولائی دو ہزار چودہ کو صرف بیالیس سال کی عمر میں وہ بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض سے ہار گئیں اور اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے چلی گئیں۔

٭بلال خان

bilal0000

بلال خان پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار تھے ،ان کی موت نہایت عجیب طرح سے واقع ہوئی جسے جان کر آپ حیرانی کے ساتھ افسوس کا اظہار بھی کریں گے۔ان کی موت گیارہ اگست دوہزار دس میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آگ لگنے کے باعث ہوئی۔

 ٭ غزالہ جاوید

shamim0000000

  غزالہ جاوید پشتو گلوکارہ تھیں،چھبیس اپریل دو ہزار نوکو انہیں بڑی ہی بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا گیا ،ان کے شوہر کا اس حوالے سے کہناتھا کہ انہیں ان کے بھائیوں نے مارا ہے۔

٭تمنا بیگم

tamnna-begum0000000

تمنا بیگم پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور بہت ہی باصلاحیت اداکارہ تھیں وہ بیس فروری دوہزار بارہ کو اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے چلی گئیں۔

٭طاہرہ واسطی

tahira1000000

طاہرہ واسطی ہماری انڈسٹری کی معروف مصنفہ اور اداکارہ تھیں ان کی موت گیارہ مارچ دو ہزار بارہ کو ہوئی۔