ختم نبوت قانون/ ترمیم: اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ
2018 الیکشن
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔
بدھ کو اسلام آبادہائیکورٹ نے ختم نبوت سے متعلق آئینی ترمیم کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،172 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحریر کیا۔
تفصیلی فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ راجہ ظفر الحق رپورٹ پبلک کی جائے،ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت ختم نبوت والے قانون کے معاملے کو اہمیت دینے میں ناکام رہی۔
پارلیمنٹ اس معاملے کی حساسیت کو سمجھنے میں ناکام رہی، آئین کے خلاف یہ سازش کرنے والے کو پارلیمنٹ بے نقاب نہیں کر سکی۔
فیصلے میں شناختی کارڈ، پاسپورٹ بنوانے، ووٹر لسٹ میں نام ڈلوانے کے لئے مذہب کا حلف نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.