اب خشک ہونٹوں کو کہیں بائے بائے
ہونٹ چہرے کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے۔ ان کا خوبصورت ہونا نہ صرف ہمارے لئے بلکہ دوسروں کے لیے بھی کشش کا باعث ہوتا ہے، سوکھے پھٹے ہونٹ ہوں تو زخم کے ساتھ ساتھ درد سے بھی دوچار ہونا پڑتاہے۔سردی کے شروع ہوتے ہی لوگ بہت سے مسائل سے دوچار ہوتے ہیں جیساکہ بالوں کا مسئلہ ہاتھوں کا پاﺅں کا مگر ان سب سے زیادہ لوگ ہونٹوں کے پھٹنے کے مسائل سے پریشان ہیں ۔سرد ہوائیںہونٹوں کی ساری خوبصورتی خراب کر دیتی ہیں ،مرد و خواتین پھٹے ہونٹوں کی پریشانی کی وجہ سے نت نئے پروڈکٹس استعمال کر کے مزید مسائل سے دوچار ہوجاتے ہیں۔اس پریشانی سے بچنے کے لئے آج ہم آپ کو کچھ آزمودہ طریقے بتائیں گے جن کی مدد سے آپ خوبصورت اور نرم وملائم ہونٹ پا سکیں گے۔
یہ کچھ ایسے ماسک اور گھریلو ٹوٹکے ہیں جن کاروزانہ کااستعمال آپ کو کسی بھی موسم سے ہونٹوں کے پھٹنے کی پریشانی میں مبتلا ہونے سے بچائے گا۔
کھانے کے بعد اگر ہونٹوں کو اچھی طرح سے صاف کرلیا جائے تو ان کے پھٹنے کا اندیشہ کافی حد تک ہو جاتا ہے۔
اسکے علاوہ زیتون کا تیل رات سونے سے پہلے ہونٹوں پر لگائیں تو بھی بہت مفید ہے۔
ہونٹوں کے لئے قدرتی ماسک بیحد فائدے مند ثابت ہوتے ہیں ۔
اگر آپ گلاب کی پتیوں شہد اور دودھ کا پیسٹ بنا کر ہونٹوں پر لگائیں تو یہ تازگی کے ساتھ رنگت میں بھی تبدیلی لانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر لیموں کے رس میں شہد میں ملا کر روزانہ سونے سے پہلے ہونٹوں پر ملا جائے تو بیحد نرم و ملائم ہو سکتے ہیں۔
اگر پسی دار چینی شہد میں ملا کر ہونٹوں پر لگائی جائے ور رنگت میں تبدیلی آ جاتی ہے۔
کھیرا بھی ہونٹوں کی حفاظت کے لیے بہت مفید ہے، کھیرے کو اگر ہونٹوں پر رگڑا جائے تو بہت فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ پٹرولیم جیلی بھی ہونٹوں کے حفاظت میں اہم کرداد ادا کرتی ہے۔
Comments are closed on this story.