Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خالی پیٹ لہسن اور شہد کا ایک ساتھ استعمال آپ کی زندگی بدل دے گا

شائع 26 جون 2018 08:48am

sss

لہسن قدرت کا ایک ایسا شاہکار ہے جس کے فوائد سے کبھی بھی کسی نے انکار نہیں کیا ہے اور صدیوں سے لوگ اس کا استعمال کرتے آئے ہیں۔ اسی طرح شہد کے فوائد کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اگر ان دنوں کو اجزاء کو ملاکر خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو کئی فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

طبّی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ لہسن کے فوائد سے بھرپور استفادہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ اسے ثابت استعمال کریں کیونکہ اس طریقے سے لہسن میں موجود ایلی سین کا زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ لہسن مسل کر کھانے سے پہلے 15منٹ تک پڑا رہنے دیں۔

شہد اور لہسن

اگر آپ لہسن کو پیس کر اس میں شہد ملائیں اور خالی پیٹ 7 دن تک کھائیں تو آپ کے جسم میں توانائی آئے گی اور تمام کمزوری کا خاتمہ ہوجائے گا۔

شہد اور لہسن کو 7 روز تک نہار منہ استعمال کرنے سے کولیسٹرول لیول میں کمی واقع ہوتی ہے، بلڈ کلاٹس کا خاتمہ ہوتا ہے، کینسر بنانے والے بیکٹیریاز کا خاتمہ ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے مختلف انفیکشنز کا بھی خاتمہ ممکن ہے۔

لہسن سے بنا ٹانک نزلہ و زکام کے لئے

لہسن سے بنا یہ ٹانک زکام اور نزلے کے لئے بے حد مفید ہے لیکن خیال رکھیں اس کو بناتے وقت اپنے ہاتھوں کو آنکھوں سے دور رکھیں۔

اجزاء

آدھی پیلی پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کٹی ہوئی

پسے ہوئے لہسن کے جَوے۔۔۔۔۔۔۔۔ 5 عدد

پسی ہوئی سرخ مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 عدد

پسی ہوئی ادرک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک بڑا چمچ

لیموں کا رس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک بڑا چمچ

سیب کا سرکہ

بنانے کا طریقہ

٭ ایک 500 ملی لیٹر مٹی کے جار میں کٹی ہوئی پیاز اور پھر لہسن ڈال دیں۔ اس کے بعد سرخ مرچیں، ادرک اور لیموں کا رس ڈالیں۔

٭ پھر سیب کا سرکہ اتنا ڈالیں کہ جار میں دو سینٹی میٹر جگہ رہ جائے۔ اس مشروب کو گلے کی خرابی، زکام اور فلو کے دوران پینے سے بیماری دور ہوجائے گی۔