Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

سوئٹزرلینڈ میں گلیشیئرز کو کمبل اُڑائے جانے لگے

شائع 22 جون 2018 11:18am

gla

یہ بات تو آپ کے علم میں بھی ہوگی کہ پچھلے کچھ عرصے میں آب و ہوا کس قدر تبدیل ہوئی ہے جس کے باعث درجہ حرارت اور موسم پر واضح فرق پڑا ہے۔

جب درجہ حرارت پر فرق پڑتا ہے تو ظاہر سی بات ہے گلیشیرز کے پگھلنے کا عمل بھی تیز ہوگیا ہوگا۔ ایسے میں سوئٹزرلینڈ کے ایک سائنسدان کا کہنا ہے کہ اگر گلیشیئرز کو کمبل سے ڈھک دیا جائے تو اس کے پگھلنے کے عمل کو 70 فیصد تک آہستہ جاسکتا ہے۔

گلیشیئرز کو ڈھانپنے سے سورج کی روشنی ان تک نہیں پہنچ پاتی جس کی وجہ سے وہ زیادہ وقت ٹھنڈے رہ پاتے ہیں۔ تاہم رون گلیشیئر اب بھی انتہائی تیزی کے ساتھ سکڑ رہا ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں اس کی موٹائی میں تقریباً 40 فٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سوئٹزر لینڈ کے علاوہ اٹلی اور جرمنی بھی گلیشیئرز کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کمبل سے ڈھانپا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ سائنسدان مصنوعی برف باری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بچاؤ کے لئے اور بھی مختلف تجربے کررہے ہیں۔

سائنسدان مختلف پمپس کے ذریعے سمندر ہی کا پانی آرکٹک سی کے اوپر چھڑک رہے ہیں۔ جبکہ پانی کے اندر ایسے اسٹرکچرز تیار کئے جارہے ہیں جس سے برف کی تہوں کو کمزور ہونے سے بچایا جاسکے۔

گلوبل وارمنگ ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے اور سائنسدان اس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مختلف تجربے کررہے ہیں۔