Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

انوکھا گاؤں: جہاں لڑکی 12 سال کی عمر میں لڑکا بن جاتی ہے

شائع 20 جون 2018 06:24am

Untitled-1

کیربیئن جزائر کے ایک دور دراز گاؤں میں لڑکیاں جیسے ہی بلوغت کی عمر کو پہنچتی ہیں اُن کی جنس تبدیل ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک جینیاتی بیماری کے باعث ڈومینیکن ری پبلک کے گاؤں سالیناس میں پیدا ہونے والی 90 فیصد لڑکیاں 12 سال کی عمر میں لڑکا بن جاتی ہیں۔

سالیناس میں لڑکی سے لڑکا بننے والوں کو مرد اور عورت کے ساتھ تیسری جنس کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

یہ نایاب بیماری ایک انزائم کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے، جس میں رحم میں مردانہ ہارمونز dihydro-testosterone  کا بننا رک جاتا ہے۔

ایسے بچے جب پیدا ہوتے ہیں تو وہ لڑکیوں کی طرح ہوتے ہیں، لیکن بلوغت کی عمر تک پہنچنے پر اُن میں یہ ہارمونز بن جاتے ہیں۔

ایسے مردوں کو Machihembras بھی کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہوتا ہے 'پہلے عورت پھر مرد'۔

بشکریہ The Sun