Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

جوا کھیل کربل گیٹس سے زیادہ دولت کمانے والا شخص

شائع 19 جون 2018 07:29am

Untitled-1

سات دسمبر 1980 کو امریکی ریاست فلوریڈا میں پیدا ہونے ولاے اس بچے کے بارے میں کون جانتا تھا کہ یہ نوجواانی کی حدود میں قدم رکھتے ہی دنیا کے نامقور جواریوں کیلئے ایک خطرے کی گھنٹی ثآبت ہوگا۔ کوئی نہیں جانتا کہ اس نوجوان کے ہاتھ میں ایسا کیا طلسم ہے کہ وہ اس بساط پر صرف جیتنا ہی جانتا ہے۔

اس نوجوان نے انتہائی قلیل مدت میں تاش کے کھیل کی ایک قسم پوکر سے کروروں نہیں بلہ اربوں روپے کمائے اور انہیں 'ایزی کم ایند ایزی گو' کی کائناتی سچائی کے مطابق عیاشیوں میں اڑا دیا۔

دنیا کے اس عظیم جواری نے اپنی زندگی کا آغاز امریکی بحریہ کی ملازمت سے کیا، جو اسے راس نہ آسکی اور کچھ قوانین کی خلاف ورزی کے باعث اسے نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ اس کے بعد اس نے جوئے کی دنیا میں قدم رکھا اور ناجائز دولت کا حصول اس کا مقدر بن گیا۔

Related image

سال 2009 میں اس نے 'ورلڈ سیریز آف پوکر' کے مین ایونٹ میں حصہ لیا اور 180 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ 2010 میں اس کو ایک میگزین نے دنیا کے شاطر ترین کھلاڑی کا لقب دیا۔

نومبر 2013 میں اس نے دعویٰ کیا کہ میں نے صرف ایک رات میں پوکر کھیل کر 10.8 ملین ڈالرز کو اپنی تجوری کی زینت بنایا، جبکہ 2014 میں دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے اس پسندیدہ کھیل کے زریعے 50 ملین ڈالرز جیتے۔

Image result for dan bilzerian

لیکن واضح رہے کہ یہ جادوگر جواری کھیلنے کیلئے ہمیشہ ان لوگوں کو ترجیح دیتا جنہیں پوکر کی دنیا می ں ناتجربہ کار سمجھا جاتا تھا۔ ایک موقع پر اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے اس کھیل سے شاید دنیا کے امیر ترین آدمی بل گیٹس سے بھی زیادہ دولت کمائی ہے۔ لیکن اسے اپنی عیاشیوں کی نظر کردیا۔

Image result for dan bilzerian playing poker

یہ شخص صرف جوئے میں ہی خوش قسمت نہیں ہے، بلکہ زندگی کے دیگر معاملات میں بھی قسمت نے اس کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ کچھ عرصہ قبل جب لاس ویگاس کے ایک کانسرٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آی تو یہ موصوف وہیں موجود تھے۔ وہ نا صرف گولیوں سے محفوظ رہے بلکہ واقعے کی لائیو ویڈیو اپنے انستاگرام پر بھی شئیر کرتے رہے۔

Image result for dan bilzerian playing poker

اس کی زندگی کی تاریخ کے مطابق یہ شخص 32 سال کی عمر میں 2 مرتبہ ہارٹ اٹیک کا شکار ہوچکا ہے۔ جون 2015 میں اس عظیم جواری نے اعلان کیا تھا کہ وہ آئیندہ ہونے والے سدارتی الیکشنز میں بطور امیدوار حصہ لے گا۔ لیکن دسمبر 2015 میں یہ کہہ کر پیچھے ہٹ گیا کہ وہ اس دوڑ میں موجودہ صدر دونلڈ ٹرمپ کا ساتھ دے گا۔

اگر ایسا نہ ہوتا تو شیاد امریکی تاریخ میں ایک شاطر اور دوکت مند جواری کا نام امریکی صدر کے طور پر امر ہوجاتا۔  اس شخص کا نام ڈین بلزیرئین ہے۔